Advertisement

ریاض میں نیلامی جاری، 10 لاکھ ریال سے زائد کے باز فروخت

سعودی عرب میں فیلکن کلب کے زیر انتظام بازوں کی نیلامی کے تیسرے ایڈیشن میں تین پرندوں کی فروخت کے بعد کل کمائی دو لاکھ 66 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 14th 2022, 6:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ریاض میں نیلامی جاری، 10 لاکھ ریال سے زائد کے باز فروخت

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع ملحم شہر میں قائم فیلکن کلب کے ہیڈکوارٹر میں نیلامی جاری ہے جو 15 نومبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

نیلامی کے ساتویں دن کا آغاز طلال عبدا للہ الدوسری کے عقاب کی 27 ہزار سعودی ریال میں فروخت سے ہوا۔ جبکہ نصر حامدان الحیرجی اور سعد سلال البتھالی کا عقاب ایک لاکھ 28 ہزار سعودی ریال میں فروخت ہوا ہے۔
نیلامی میں سب سے زیادہ قیمت میں فروخت ہونے والا تیسرہ عقاب فاحد عید الراشدی کا ہے جو ایک لاکھ 81 ہزار سعودی ریال میں خریدا گیا۔
فیلکن کلب کی پورے ملک میں موجود ٹیموں کی وجہ سے عقاب کے شوقین افراد کو متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں۔  نیلامی کے دوران فیلکن کلب ان پرندوں کی نقل و حمل اور انہیں رکھنے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے۔
عقابوں کی نیلامی فیلکن کلب کے سوشل میڈیا چینلز پر لائیو دکھائی جاتی ہے۔
کسی بھی عقاب کی فروخت کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ عقاب کے پاؤں میں الیکٹرانک بینڈ پہنایا جاتا ہے تاکہ اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے۔ اس کے ساتھ ہی فروخت کی سرکاری دستاویزات مکمل کر کے نئے مالک کے حوالے کر دی جاتی ہیں۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 15 گھنٹے قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 13 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 11 گھنٹے قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 9 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 15 گھنٹے قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
Advertisement