لاہور: ضمنی الیکشن کا میدان اتوار کوسجنے کیلئے تیار ہے ، قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب کے تین حلقوں میں مقابلہ ہوگا ۔


تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہورہے ہیں ، اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔
پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفہ کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب، این اے 157 ملتان، این اے 237 ملیر کراچی اور این اے 239 کورنگی کراچی شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 209 خانیوال اور پی پی241 بہاولنگر میں بھی کل ضمنی انتخاب ہوگا۔
قومی اسمبلی کی 7 نشستوں پر عمران خان امیدوار ہیں جبکہ این اے 157 ملتان میں شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی میں مقابلہ ہے۔
این اے 118 ننکانہ صاحب میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، مسلم لیگ ن کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خاں کے درمیان کانٹے کامقابلہ متوقع ہے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے سید افضال حسین شاہ بھی دوڑ میں شامل ہیں۔
اس ضمن میں رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 20 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 18 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل





