سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی فائرنگ سے شہید، تدفین آج ہوگی
کوئٹہ:سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی گزشتہ رات خاران کے علاقے گزگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔


جی این این کے مطابق سابق چیف جسٹس کی تدفین آج ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی ۔ ڈی پی او رخشان آصف حلیم کے مطابق گزشتہ رات محمد نور مسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی ، جسٹس مسکانزئی کو 4 گولیاں لگیں، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد شدید زخمی حالت میں کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔
محمدنورمسکان زئی گزی روڈ پر واقع مسجد میں نماز عشاء کی ادائیگی کیلئے آئے تھے۔
وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلی بلوچستان کا کہنا تھا سابق چیف جسٹس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ، امن دشمنوں کے بزدلانہ حملے قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے ، شہید جسٹس ر محمد نور مسکانزئی ایک بہادر نڈر جج تھے،ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔
دوسری جانب کوئٹہ بار اور دیگر نے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کے افسوس ناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کل عدالتوں سے بائیکاٹ اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی ضلع خاران کے علاقے کنری میں یکم ستمبر 1956 کو پیدا ہوئے۔ سابق چیف جسٹس نے قانون کی پریکٹس کا آغاز 1981 میں کوئٹہ سے کیا۔
جسٹس نور محمد مسکانزئی کو بلوچستان کا اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل تعینات کیا گیا تھا اور وہ دسمبر 1998 تک اس عہدے پر فائز رہے۔
بعدازاں وہ 24 مارچ 2005 سے 24 مارچ 2006 تک بلوچستان بار کونسل کے منتخب وائس چیئرمین بھی رہے۔
سابق چیف جسٹس کو 7 ستمبر 2009 کو بلوچستان ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کیا گیا تھا اور بعد میں 11 مئی 2011 کو ان کی بطور جج بلوچستان ہائی کورٹ تعنیات کی منظوری دے دی گئی تھی۔
جسٹس نور محمد مسکانزئی نے 26 دسمبر 2014 کو بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ حلف لیا تھا۔
بعدازاں، سابق چیف جسٹس کو وفاقی شرعی عدالت کا چیف جسٹس تعینات کیا گیا جہاں انہوں نے ایک تاریخی فیصلہ دیا تھا جس میں انہوں نے ربا پر مبنی بینکنگ نظام کو شریعت کے منافی قرار دیا تھا۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 2 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 2 دن قبل
پاکستانی اداکار فردوس جمال نے بھارتی سپر سٹار شاہ رخ خان کی قابلیت کو چیلنج کر دیا، ایسا کیا کہ دیا؟
- 3 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت، تین حملوں میں 42 افراد شہید،ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 2 دن قبل
بڑی خوشخبری: پاکستان سمیت سات ممالک کے شہریوں کیلئے نیا سعودی ویزا متعارف
- 3 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 2 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 2 دن قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 19 گھنٹے قبل

مالی سال 2026: اوورسیز پاکستانیوں نے کتنی ترسیلات بھیجیں؟ دنگ کر دینے والی معلومات
- 3 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 3 دن قبل


