استنبول : ترکیہ کے صوبے بارتین کے علاقے آماسرہ کی ایک میں کان میں دھماکے سے 28 کان کن جاں بحق ہوگئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے صوبے بارتین کے آماسرہ کی کان میں دھماکے سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں 3 کی حالت نازک بتائی جار ہی ہے ۔
ترک میڈیا کے مطابق کان میں 110 کان کن کام کر رہے تھے، کان کن اس وقت 300 میٹر گہرے حصے میں موجود تھے ۔
ترک حکام کے مطابق کان سے 11 کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہےجنہیں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ اب بھی 49 کان کن پھنسے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو فوٹیج میں بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع اماسرہ میں واقع اس جگہ پر امدادی کارکنوں سمیت کان کنوں کو بھی آبدیدہ دیکھا جاسکتا ہے ، لاپتہ افراد کے اہل خانہ اور دوست ، جو اپنے پیاروں کی خبر کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم مقامی پراسیکیوٹر آفس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردگان جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 4 دن قبل

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 19 گھنٹے قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 دن قبل

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 3 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 دن قبل

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 دن قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 دن قبل

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل





