Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل کی شدید مذمت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی کے قتل شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور وابستگان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 15th 2022, 5:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم کی بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی   کے قتل کی شدید مذمت

تفصیلات  کے مطابق وزیراعظم  شہبازشریف نے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ایسے بہیمانہ اور انتہائی قابل مذمت اقدامات کا مقصد افراتفری پھیلانا اور عوام کو ڈرانا ہے، پاکستان کے عوام اور ادارے دہشت گردی کا قلع قمع کرکے دم لیں گے۔ ان کاکہنا تھا کہ  محمد مسکانزئی کی قانون وانصاف کے شعبے میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

واضح رہے کہ بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی گزشتہ روز خاران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔  سابق چیف جسٹس کی تدفین آج ان کے آبائی قبرستان میں کی جائے گی  ۔  

ڈی پی او رخشان آصف حلیم کے مطابق گزشتہ رات  محمد نور مسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی ، جسٹس مسکانزئی کو 4 گولیاں لگیں، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد  شدید زخمی حالت میں کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی  کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہار  کیا ہے ۔

Advertisement
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 دن قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 20 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 19 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 دن قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
Advertisement