Advertisement
پاکستان

سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد: متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار  پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالے کر دیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 15th 2022, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں  ایک روز کی توسیع

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی ایف آئی اے کی درخواست منظور کر لی ۔ اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹس کے الزام میں گرفتار سینیٹر اعظم خان سواتی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان اور علی بخاری عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور کمرۂ عدالت میں اپنے موکل سے ملاقات کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر جج نے استفسار کیا کہ اس کیس کی فائل کدھر ہے؟

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج کے استفسار پر ایف آئی اے حکام نے فائل جج کے حوالے کی۔

اسپیشل پراسیکوٹر رضوان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی کے مصدقہ اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیاگیا تھا جس پر پیکا کی سیکشن 20 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ مصدقہ اکاؤنٹ سے شدید ہتک آمیز الفاظ استعمال کیے گئے جو کہ ثابت شدہ ہے۔ صرف ایک ٹوئٹ نہیں بلکہ ان کے اکاؤنٹ سے پہلے بھی ایسے ٹوئٹس ہوتے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اعظم سواتی کے اکاؤنٹ سے طویل عرصے سے منظم ٹوئٹس ہوتے رہے ہیں جن کا ریکارڈ موجود ہے،  عدالت پندرہ دن کاجسمانی ریمانڈ دے سکتی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ ابھی پاس ورڈ ریکور کرنا ہے، اعظم سواتی تفتیش کے دوران تعاون بھی نہیں کر رہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی کے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے حق میں ریکارڈ پرکچھ آیا تو وہ بھی عدالت میں پیش کریں گے ۔ 

وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی نے ٹوئٹ کیا اسے ہم تسلیم کرتے ہیں لیکن قانون میں کور بھی ہے، کن کن لوگوں نے کس کس کے بارے میں کیا کہا وہ میں بتاؤں گا۔ 

عدالت نے اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر کا ایک روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Advertisement
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 دن قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • ایک دن قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 دن قبل
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 3 گھنٹے قبل
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 4 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 دن قبل
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • ایک دن قبل
Advertisement