پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھانے کی بجائے پڑوسی ملک کے پروگرام پر سوال اٹھانا چاہیے : بلاول بھٹو
اسلام آباد : امریکی صدر جوبائیڈن کے ایٹمی اثاثوں سے متعلق بیان پر پاکستان نے شدید ردعمل دیتے ہوئے امریکی سفیر کو طلب کرکے ڈیمارش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر کے بیان پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صدر بائیڈن کے بیان پر وزیراعظم سے بات کی ہے، اس بیان پر امریکی سفیر کو طلب کریں گے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنی سالمیت کے لیے پرعزم ہے ، پاکستان ایٹمی پروگرام کا سسٹم محفوظ ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر سوال اٹھانے کی بجائے پڑوسی ملک کے پروگرام پر سوال اٹھانا چاہیے.
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر بائیڈن کے بیان پر حیران ہوں ، امریکا کے ساتھ اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔
بلاول بھٹو نے بتایا کہ فیصلہ کیا ہے امریکی سفیرکوطلب کرکے بائیڈن کےبیان پر ڈیمارش کریں گے ، جوبائیڈن کے بیان پر امریکی سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا اس بیان سےدونوں ممالک کےتعلقات پرمنفی اثرات پڑیں گے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ اگرکسی ملک کےایٹمی ہتھیاروں پرسوال اٹھتاہےتو وہ بھارت ہے، حال ہی میں بھارت سے ایک میزائل فائر ہوکر پاکستان کی حدود میں گرا تھا۔
بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ ہم اپنے ایٹمی اثاثوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عمران خان نے ایٹمی پروگرام پر غیرذمہ دارانہ بیان دیا، عمران خان نے کہااپنے ملک پر ایٹم بم گرا دیں۔
جوبائیڈن کے بیان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے ان آفیشل پروگرام میں غیر رسمی بات کی ، امریکی صدر نے قوم سے خطاب نہیں کیا کوئی انٹرویو نہیں دیا، میرے خیال سے انھوں نے فنڈ ریزنگ پروگرام میں یہ بات کہی۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی سفیر کو ڈیمارش دیں گےان کو جواب کا موقع دیں گے اور اگرہم محسوس کریں گے کوئی دباؤ ہے تو قوم کو آگاہ کروں گا۔
بلاول کا کہنا تھا کہ ہر ممالک کے مختلف مسائل پر اپنے اپنے موقف ہوتے ہیں، ہمیں چاہیے کہ مثبت طریقے سے دنیا سے انگیج ہوں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو فیٹف سے نکالیں۔
انھوں نے مزید کہا اس موقع پر پابندیوں کا کوئی خطرہ نہیں ہے، ممالک پر پابندیاں دنیا کی معیشت پر نقصان پہنچاتی ہیں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے معاشی اور جمہوری حقوق پر ڈاکا مارا، پاکستان کو جتنا نقصان عمران خان نے دیا کسی اور نے نہیں دیا، عمران خان اٹھارہویں ترمیم پھاڑ کر ملک کو وزیراعظم ہاؤس سے کنٹرول کرنا چاہتا تھا۔

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 7 گھنٹے قبل
پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی، 15 نومولود جاں بحق
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- 2 گھنٹے قبل
بھارتی گلوکارقتل
- 8 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 2 دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- 3 دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 2 دن قبل

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 8 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل


