Advertisement
پاکستان

13 جماعتی اتحاد، عمران خان پھر بھی جیتیں گے، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دھاندلی کا سماں اور13 جماعتوں کا اتحاد ہے، پھر بھی عمران خان جیتیں گے اور قومی اسمبلی میں نہیں جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 16th 2022, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
13 جماعتی اتحاد، عمران خان پھر بھی جیتیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 13جماعتیں ہیں ایک دستانے پہنا ہوا ہاتھ ہے پھر بھی عمران خان ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتیں گے،ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت کی الٹی گنتی کے اہم دن شروع ہوگئے ہیں۔

دنیا تسلیم کرتی ہے کہ پاکستان کا ایٹم بم محفوظ ہاتھوں میں ہے،3لوگوں نے کہا تھا ہمیں بھارتی دھماکوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دھماکےکرنے چاہئیں،ہم ہندوستان کا روایتی اسلحے سے مقابلہ نہیں کرسکتے، یہ ایک خوف تھا،میں ،راجا ظفرالحق اور گوہر ایوب نے ایٹمی دھماکوں کی حمایت کی تھی،یقین سے کہنا چاہتا ہوں، پاکستان اٹامک اتھارٹی کی ذمہ داری وزیر اعظم کے پاس ہے۔

بلاول کہتا ہے سرسری سا بیان تھا، کوئی کانفرنس نہیں کی،جوبائیڈن کے بیان پر اتنا بھونڈا جواب نہیں دینا چاہیے،قومی سلامتی کے ایشو پر قوم حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان تو شہبازشریف کو شوباز شریف اور چیری بلاسم کہتے ہیں،جومنی لانڈرنگ میں مصروف ہیں انہیں ان کی حکومت جانے کا آج پیغام مل جا ئے گا،فضل الرحمان دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین نہیں رکھتے۔

شیخ رشید نے کہا کہ صاف اور شفاف الیکشن کے لیے عوام منتظر ہیں،اگلے اتوار تک عمران خان کال دیں گے، 15یا30 نومبر تو احتیاطً کہتا ہوں، ہمارے پاس اللہ کے بعد عوام کی بہت بڑی تعداد ہے، وہ توقع رکھتی ہے کہ آر پار کرو، ادھر کرو یا ادھر کرو،ہم نسلی اور اصلی ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 3 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 3 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 13 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 2 days ago
سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم

  • 18 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 2 days ago
لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی

  • 20 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 2 days ago
صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

  • 16 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 13 hours ago
Advertisement