Advertisement
پاکستان

ضمنی انتخابات :پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 6، صوبائی کی 2 نشستوں پر کامیاب، غیرحتمی نتیجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں 6 میں کامیابی حاصل کرکے 2018 کے عام انتخابات میں 5 نشستیں جیتنے کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2022, 2:51 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ضمنی انتخابات :پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی 6، صوبائی کی 2 نشستوں پر کامیاب، غیرحتمی نتیجہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری غیر حتمی نتائج کے مطابق  پی ٹی آئی نے  قومی اسمبلی کی 6، صوبائی کی 2 نشستوں پر میدان مار لیا ۔ 

چیئرمین عمران خان  نے سات حلقوں  میں سے چھ میں کامیابی حاصل کی  ہے جبکہ ایک نشست وہ ہار گئے ہیں ۔ صوبائی تین نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف دو جبکہ  مسلم لیگ ن ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔ 

عمران خان نے مردان، پشاور، ننکانہ صاحب، کراچی (کورنگی)، فیصل آباد اور چارسدہ سے کامیابی اپنے نام کی  جبکہ کراچی ملیر سے انہیں شکست ہوئی ہے۔

قومی اسمبلی

این اے 22 مردان

مردان کے حلقہ این اے22 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج  کے مطابق  پی ٹی آئی کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جب کہ پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار مولانا محمد قاسم 68181 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 24 چارسدہ

تمام پولنگ سٹیشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  کے مطابق  پی ٹی آئی کے عمران خان78 ہزار 589 ووٹ لیکر کامیاب جب کہ پی ڈی ایم کے ایمل ولی خان 68 ہزار356 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 31 پشاور

پشاور کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی  غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے عمران خان57 ہزار 824 ووٹ لے کر جیت گئے جب کہ اے این پے کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 نے ووٹ حاصل لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 108 فیصل آباد

غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق  این اے 108 فیصل آباد کے تمام 354 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیر علی 75 ہزار 266 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 118 ننکانہ صاحب

این اے 118 ننکانہ صاحب کے تمام پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان 90 ہزار 180 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم لیگ  ن کی شذرہ منصب علی خان 78 ہزار 24ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 157 ملتان

ملتان کے تمام 264پولنگ اسٹیشن غیر سرکاری غیر حتمی نتائج   کے مطابق پیپلز پارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی 59993 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 237 ملیر کراچی

این اے 237 ملیر کراچی کےتمام پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی  نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کےعبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان 22493 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 239 کورنگی کراچی

این اے 239 کورنگی کراچی کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق عمران خان 50014 ووٹ لے کر آگے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید نیئر رضا 18116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ایل پی کے محمد یاسین 7953 ، پیپلز پارٹی کے عمران حیدر عابدی نے  4506 ووٹ حاصل کیے ۔ اس  حلقے میں ٹوٹل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 330 ہے جبکہ ٹوٹل ووٹرز کی تعداد 581888 ہے ۔ 

پنجاب اسمبلی 

پنجاب اسمبلی کی تینوں نشستوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ، 2 نشستوں پر پی ٹی آئی اور ایک پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی ہے ۔

پی پی 139 شیخوپورہ

ضمنی انتخاب پی پی 100 شیخوپورہ تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج کے مطابق نون لیگ کےچودھری افتخار احمد 40ہزار829 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ  پی ٹی آئی کے میاں ابوبکرشرقپوری 37ہزار712 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی پی 209 خانیوال 

خانیوال حلقہ پی پی 209 کے 68 کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے فیصل اکرم خان نیازی 71 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار جبکہ  ن لیگ کےچودھری ضیا الرحمن 57 ہزار 603 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

پی پی241 بہاولنگر

پی پی 241 بہاولنگر کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے مظفر خان 59957 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ ن لیگ کے امان اللہ ستار48147 ووٹ لیکردوسرے نمبر پر رہے۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • a day ago
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • a day ago
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 days ago
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 38 minutes ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 6 hours ago
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • a day ago
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 days ago
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 10 minutes ago
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 6 hours ago
Advertisement