ہوبارٹ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے تیسرے میچ کو بارش کے سبب کچھ دیر کے لیے روک دیا گیا تھا جو دوبارہ شروع ہو گیا۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں پہلا میچ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کا ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا گیا ہے اور 5.3 اوورز میں اسکاٹ لینڈ نے بغیر کسی نقصان کے 53 رنز بنائے ہیں۔
?️ Rain has stopped play in the First Round Group B match between Scotland and West Indies in Hobart.#T20WorldCup | #WIvSCO | ? https://t.co/TLOj3XMxLE pic.twitter.com/0LyzEN8spy
— ICC (@ICC) October 17, 2022
دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اور نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- an hour ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 7 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 7 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- an hour ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago









