Advertisement

یوکرین جنگ نے 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا : یونیسف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال  یونیسف نے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے نتیجے میں معاشی بحران نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا میں 40 لاکھ سے زیادہ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2022, 5:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوکرین جنگ نے 40 لاکھ بچوں کو غربت میں دھکیل دیا : یونیسف

اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے اطفال یونیسف نےغربت سے متعلق 22 ممالک کے اعدادوشمار پر مبنی رپورٹ  میں کہا ہے کہ  یوکرین میں جنگ کے سبب پیدا ہونے والے معاشی بحران کا سب سے زیادہ بوجھ بچے اٹھا رہے ہیں ۔  تنازعے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث 2021 کے مقابلے میں ایسے بچوں کی تعداد میں رواں سال 19 فیصد اضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق فروری میں ہمسایہ ملک پر حملے کے بعد روسی اور یوکرینی بچے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 28 لاکھ بچے ایسے گھروں میں رہ رہے ہیں جو خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں ۔ یوکرین میں نصف ملین اضافی بچے غربت میں زندگی گزار رہے ہیں ۔

اسی طرح رومانیہ میں بھی مزید ایک لاکھ 10ہزار بچے غربت میں مبتلا ہیں۔ 

رپورٹ میں  یونیسف نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایک خاندان جتنا غریب ہوگا اس کا مطلب یہ ہوگا کہ ان کی آمدنی کا اچھا خاصا حصہ اشیائے خوردونوش اور دیگر اخراجات پر لگے گا ۔   بچوں کی صحت اور تعلیم پر بہت ہی کم خرچ ہوگا، بچے تشدد، استحصال اور نامناسب رویے کے خطرے سے زیادہ دوچار ہیں ، اس کا نیتجہ ایسے سامنے آیا کہ رواں برس چار ہزار 500 بچے اپنی سالگرہ سے قبل  انتقال کرگئے  اور ایک لاکھ 17 ہزار بچوں نے سکول چھوڑا۔

واضح رہے کہ آج دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ اس سال اس دن کا موضوع ہے '' عملی طور پر سب کے لئے وقار'' ۔

اس موقع پر اقوام متحدہ نے دنیا بھر کے ہر فرد سے کہا ہے کہ وہ سماجی انصاف اور امن کیلئے جدوجہد کا عزم کرے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بہت سے لوگ مسلسل غربت کا شکار ہیں اور اب تک ایک ارب تیس کروڑ کے لگ بھگ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں جن میں زیادہ تعداد بچوں اور جوانوں کی ہیں۔
 
Advertisement
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 11 گھنٹے قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • ایک دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 گھنٹے قبل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • ایک دن قبل
Advertisement