Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

ہوبارٹ  : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے دو مرتبہ چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی ۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 17th 2022, 7:34 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹی 20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جارہےہیں  پہلا میچ  اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا  جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا   ، تاہم 5 وکٹوں کے نقصان پر ساری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ  ہوگئی ۔

 ہدف کے تعاقب میں  ویسٹ انڈیز کی  ساری ٹیم  118 رنز بنا کر پویلین  لوٹ گئی ۔ مارک واٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ 

دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔

پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اور نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

  • 2 دن قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس

  • ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا

  • 2 دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • 7 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • 13 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • ایک دن قبل
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

  • 2 دن قبل
مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین

  • 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • 13 گھنٹے قبل
Advertisement