ہوبارٹ : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے تیسرے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے دو مرتبہ چیمپئن رہنے والی ویسٹ انڈیز کو 42 رنز سے شکست دے دی ۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آج دو میچز کھیلے جارہےہیں پہلا میچ اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہوا جس میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کی جانب سے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ، تاہم 5 وکٹوں کے نقصان پر ساری ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔
ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ساری ٹیم 118 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ مارک واٹ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Big wins against full members in #T20WorldCup openers - Scotland are making a habit out of it!#SCOvWI SCORECARD ▶️ https://t.co/Uv6qubIZUi pic.twitter.com/oBjA53fZK6
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 17, 2022
دوسرے میچ میں زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا ۔
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 2 گروپس میں تقسیم 8 ٹیمیں سپر 12 راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی جہاں 8 ٹیمیں اپنی رینکنگ کی بنیاد پر پہلے ہی موجود ہیں۔
پہلے راؤنڈ میں نمیبیا، نیدر لینڈز، سری لنکا اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) گروپ اے جبکہ آئر لینڈ، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ گروپ بی میں شامل ہیں۔
پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ سپر 12 کے لیے کوالیفائی کریں گی، سپر 12 راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 13 نومبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز نمیبیا نے سری لنکا کو 55 رنز سے اور نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 12 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 7 hours ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 6 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- a day ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 12 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- a day ago









