وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کی فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر سے ملاقات
پیرس : وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان فرانس دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔


تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے پیرس میں پاکستانی سفارتخانے میں فرانسیسی ترقیاتی ایجنسی (AFD) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل برٹرینڈ والکنیر سے بھی ملاقات کی ۔ انہوں نے پاکستان میں توانائی، پائیدار شہری ترقی اور موسمیاتی لچک کے منصوبوں میں اے ایف ڈی کے تعاون کو سراہا۔
اس موقع پر مستقبل کے تعاون کے شعبے بھی زیر بحث آئے۔ بعد ازاں وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے فرانسیسی سینیٹ میں فرانس پاکستان فرینڈشپ گروپ کے صدر سینیٹر پاسکل ایلیزارڈ اور گروپ کی رکن سینیٹر گیسیل جورڈا سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات فرانسیسی سینیٹ کی تاریخی عمارت میں ہوئی۔
وزیر مملکت نے پاکستان اور فرانس کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص پارلیمانی تعاون کے حوالے سے سینیٹر ایلیزارڈ کے کردار کو سراہا۔
اس موقع پر ممالک کے درمیان سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعلقات کے ساتھ ساتھ پاکستان میں سیلاب کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- a day ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- a day ago





