Advertisement

کورونا وائرس اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ہے : عالمی ادارۂ صحت

جینیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی عالمی وبا کورونا وائرس اب بھی ایک عالمی مسئلہ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 20th 2022, 1:39 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کورونا وائرس اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی ہے : عالمی ادارۂ صحت

عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او )  کی ایمرجنسی کمیٹی نے مارچ 2020 میں کورونا وائرس کو ایک عالمی وبا قرار دیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کی گئیں۔

عالمی ادارۂ صحت  کا کچھ ماہ قبل یہ  کہنا تھا کہ دنیا کے مختلف حصوں میں کورونا کیسز کم ہو رہے ہیں لیکن ہمیں اس پر نظر رکھنی ہوگی، کچھ ممالک کو اپنی کمزور آبادی پر ویکسین لگوانے کیلئے زور دینا چاہیے۔

عالمی ادارۂ صحت   کی کمیٹی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ عوامی تاثر یہ ہے کہ دنیا کے کچھ حصوں میں یہ وائرس ختم ہو چکا ہے ، لیکن یہ صحت عامہ کا ایک ایسا واقعہ ہے جو دنیا کی آبادی کے ایک حصے کو بری طرح سے متاثر کر رہا ہے۔

کمیٹی کے مطابق اگرچہ کورونا کیسز سے ہونیوالی  اموات میں کمی آئی ہے لیکن اب بھی دوسرے وائرسز کے مقابلے میں زیادہ ہلاکتیں کورونا کی وجہ سے ہی واقع ہو رہی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا ہے کہ اس وبائی مرض نے ہمیں پہلے بھی حیران کیا ہے اور اب بھی دوبارہ کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے، کورونا وائرس آج بھی ایک گلوبل ایمرجنسی ہے۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 hours ago
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 days ago
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 days ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 3 hours ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 days ago
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 days ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • a day ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 8 hours ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • a day ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 3 hours ago
Advertisement