Advertisement

آسٹریلوی وکٹ کیپر، بلے باز جوش انگلس  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

سڈنی : آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Oct 20th 2022, 3:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلوی وکٹ کیپر، بلے باز جوش انگلس  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

تفصیلات کے مطابق جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے زخمی ہوئے تھے، ان کے ہاتھ پر گولف کلب لگنے سے کٹ آیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کو اسپتال  لے جایا گیا جہاں ان کی  چوٹ کا معائنہ بھی کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ زیادہ گہرا نہیں، لیکن زخم ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے۔

جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں ، میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں۔ 

Advertisement