لاہور: وزیرآباد میں لانگ مارچ کے دوران چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر حملہ کیس کے ملزم نوید کا 11 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔


پولیس کے مطابق ملزم کو گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
ملزم کو واقعےکے 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ واقعےکی تفتیش کے لیے قائم جے آئی ٹی نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نوید کو 3 نومبر کو جائے وقوعہ سےگرفتار کیا گیا تھا، واقعے کی ایف آئی آر 7 نومبر کو درج کی گئی تھی۔
جج نے زیرحراست ملزم کو کئی روز تاخیر سے پیش کرنے پربرہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ملزم کو تاخیر سے عدالت میں پیش کرنےکی تحقیقات کی جائیں، جےآئی ٹی سربراہ ملزم کی عدالت میں پیشی میں تاخیرکا تعین کریں۔
عدالت نے اگلی پیشی پر جے آئی ٹی کے سربراہ سے جواب طلب کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے دوران ملزم سے عمران خان پر حملےکے معاملے پر مزید تفتیش کی جائےگی۔
یاد رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے دوران 3 نومبر کو وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے تھے۔

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 6 گھنٹے قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 4 گھنٹے قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 منٹ قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل





