پنجاب اسمبلی امانت تھی واپس کر دی،عمران خان کے اتحادی بھی رہیں گے: پرویزالہیٰ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی۔

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے اورافواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔
دوسری جانب عمران خان نے زمان پارک کی بیٹھک میں ق لیگ کو حال اور مستقبل کا اتحادی قرار دے دیا اور جلسے میں ساتھ بیٹھنے کی بھی دعوت دے دی۔
اُدھر ن لیگ نے بھی وزيراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپوزیشن اتحاد کے 180 ارکان نے لکھ کر فیصلہ سنایا اور تحریک عدم اعتماد پیر کو جمع کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ ن لیگ نے پلان اے، بی اور سی بھی تیار کرلیے ہیں۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اسمبلی توڑنے کی تاریخ دیں گے یا اعلان کرنے کی تاریخ بتائیں گے؟ اس کا فیصلہ کچھ دیر میں جلسے میں سنائیں گے۔

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل






.jpeg&w=3840&q=75)