جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت دن بدن آسمان کی طرف گامزن،سونا مذید مہنگا

سونے کی قیمت دن بدن آسمان کی طرف گامزن ہے۔ سوناآج پھر مذید مہنگا ہوگیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت دن بدن آسمان کی طرف گامزن،سونا مذید مہنگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت ہر روز نئے ریکارڈ قائم کررہی ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام 11 ڈالر فی اونس اضافے کے بعد 1793 ڈالر ہوگئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ کی طرح مقامی صرافہ بازار میں بھی سونا مہنگا ہوکر نئی ریکارڈ سطح پر جاپہنچا۔

ہفتے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جاپہنچی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 686 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 48 ہزار 62 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب چاندی کے بھاؤ بھی 20 روپے اضافے کے ساتھ 1980 روپے فی تولہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران سونا 5400 روپے فی تولہ مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان

9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی  کیس، شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی اور عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کر دی۔

اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو لاء ان آرڈر کی صورتحال کے باعث کوٹ لکھپت جیل میں پیش نا کیا جا سکا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا ہے۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ دو دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

پی ٹی آئی کے نائب صدر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ دو روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا، پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں، پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو اے ای میں تین روز سے لاپتہ یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای میں تین روز  سے لاپتہ  یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی شہری کی لاش مل گئی جب کہ اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے مذہبی پیشوا (ربی) 28 سالہ زوی کوگن جمعرات کے روز یو اے ای میں لاپتا ہوگئے تھے۔ زوی کوگن کی لاش اماراتی شہر العین میں ملی جو عمان کی سرحد سے متصل ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں وہاں قتل کیا یا کہیں اور قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینکا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یورپی ملک مولڈووا کی دہری شہریت رکھنے والے ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔اسرائیل کی حکمران دائیں بازو کی جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے دبئی میں انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قتل کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ایوب کار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور اسرائیلی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ قتل میں کون ملوث ہیں اور اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

 عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

گزشتہ ہفتے مسلسل اضافے کے بعدکاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز  سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی  تولہ  قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں 24 گرام سونے  کی فی  تولہ قیمت 2 لاکھ78 ہزار 400  روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار657 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں  10 گرام سونے کی نئی  قیمت  2 لاکھ 38 ہزار 683 روپے  ہو گئی ہے۔
اسی طرح  عالمی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی ہوئی  ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں  سونے کی نئی قیمت 2672 ڈالر فی اونس ہو گئی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll