Advertisement
پاکستان

بلاول زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے

دفتر خارجہ:بلاول زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر دسمبر 22 2022، 6:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کی خبر جھوٹ اور حقائق کے منافی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی گرفتاری کے سوال کی کسی سنجیدہ صحافی سے توقع نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے، انہوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سوئٹزرلینڈ، ترکیہ، ازبکستان، کمبوڈیا، امریکا، جرمنی، چین، مصر، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں بلاول بھٹو زرداری دورے پر امریکا گئے ہیں۔

Advertisement