لاہور: گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ مسترد کر دی۔


گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی رولنگ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے جبکہ آئین کا دفاع اور پاسداری بھی اسپیکر کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ آج صبح ملی جبکہ آئین کے تحت اسپیکر غیر جانبداری سے ذمہ داریاں سرانجام دینے کا پابند ہے۔
بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری کی ادائیگی میں ذاتی منشا اور پسند کو ملحوظ خاطر نہ رکھیں۔ گورنر پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کے تحت حکم نامہ جاری کیا۔
گورنر پنجاب نے اسپیکر کی رولنگ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس آپ نے بلایا تھا اور پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس اسپیکر ہی ملتوی کر سکتا ہے۔ اگر 21 دسمبر سہ پہر 4 بجے سے پہلے آپ اجلاس ملتوی کرتے تو 4 بجے نیا اجلاس بلانا پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ متبادل کے طور پر مقررہ تاریخ اور وقت پر جاری 41ویں اجلاس میں ہی نشست بلا لی جاتی۔ وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے اسمبلی کا ایک اور سیشن بھی بلایا جا سکتا تھا۔ آپ نے اجلاس ملتوی نہ کر کے آئین کے آرٹیکل 130 کی شق 7 کو غیر ضروری بنا دیا۔

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 15 گھنٹے قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 2 دن قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- 17 گھنٹے قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 14 گھنٹے قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 15 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 12 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 2 دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 19 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- ایک دن قبل





