Advertisement
پاکستان

پنجاب کابینہ نےایجوکیشن میں 25 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی

لاہور: پنجاب کابینہ نے محکمہ اسکولز  ایجوکیشن میں 25 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Dec 23rd 2022, 12:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب کابینہ نےایجوکیشن میں 25 ہزار  اساتذہ بھرتی کرنےکی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی بھرتی کی درخواست ملالہ یوسف زئی نے ملاقات میں کی تھی۔

کابینہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے عام آدمی کو فری لیگل ایڈفراہم کرنےکی منظوری بھی دے دی، کابینہ نے فری لیگل ایڈکے لیے پنجاب پبلک ڈیفنڈر سروس بل 2022 کی منظوری دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کم وسائل رکھنے والے افرادکوپنجاب حکومت فری لیگل ایڈ دے گی، ایک ہزار ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، عام آدمی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی۔

کابینہ نےکاشت کاروں کے لیے سولرپمپس پروگرام کادائرہ کارصوبے بھر میں بڑھانےکی منظوری دے دی۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سولرپمپس کی فراہمی کے پروگرام سے زرعی شعبہ ترقی کرےگا، کاشت کار کوپانی کی فراہمی یقینی بنائی جاسکےگی جس سے  زرعی پیداواربڑھےگی۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری 
پنجاب کابینہ نے سالانہ ترقیاتی پروگرام 23-2022 کے لیے اضافی وسائل کی فراہمی کی منظوری بھی دی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ چند ماہ میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50 ارب روپےکا اضافہ کیا ہے، سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم 685 ارب روپے سے 726 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

کابینہ نے پبلک سیکٹریونیورسٹیوں کے وی سیز کی معیاد کے لیے پبلک سیکٹر یونیورسٹیز  ایکٹ 2022 میں ترامیم کی منظوری بھی دے دی۔

سرکاری کالجز میں گریڈ 19 تک کے پرنسپل کی تقرری کا اختیار محکمہ ہائر ایجوکیشن کو دینے کی منظوری بھی دی گئی۔

لاہور میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنےکی منظوری
پنجاب کابینہ نے لاہور میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 300 ماحول دوست بسوں کی خریداری پر 15 ارب روپے خرچ ہوں گے، لاہور میں خواتین کے لیے علیحدہ بس اسٹاپ بنائیں گے، علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی۔

پنجاب کابینہ نے بار ایسوسی ایشنز کے لیے 27 کروڑ  روپے کی گرانٹ کے اجراء کی منظوری بھی دی۔

کابینہ نے وزیراعلیٰ آفس میں کام کرنے والے سکیورٹی عملےکے لیے اعزازیہ کی منظوری بھی دی۔

Advertisement
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 6 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 6 گھنٹے قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement