برازیل : برازیل کے سابق فٹبالر پیلے کینسر کے علاج کیلئے ہسپتال میں داخل ہیں۔


ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال کے مطابق 82 سالہ پیلےکی صحت بگڑ رہی ہے ، ان کا کینسر مزید خراب ہوگیا ہے اور ان کا دل اور گردے ٹھیک کام نہیں کر رہےہیں ۔
ایڈسن آرانٹے ناسیمنٹو کو دنیا بھر میں پیلے کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ ستمبر 2021 سے کینسر کی کیموتھراپی کروا رہے ہیں۔
ان کی صاحبزادی نے بتایا کہ سابق فٹبالر کرسمس کے دوران اسپتال میں ہی رہیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا میں فٹ بال کے بہترین کھلاڑی تصور کیے جانے والے پیلے کچھ سالوں سے صحت کے مسائل میں گھرے ہیں اور کئی بار اسپتال داخل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پیلے نے برازیل کو 1958، 1962 اور 1970 کے فٹبال ورلڈکپ میں فتحیاب کروایا تھا، 1977 میں ریٹائر ہونے سے قبل وہ 92 میچز میں 77 گول کرنے کے ساتھ برازیل کے اب تک کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں ۔

غزہ م: اسرائیلی بمباری سے مزید 59 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتیں 64 ہزار 700 سے تجاوز
- 3 گھنٹے قبل

بلاول بھٹو زرداری کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے عالمی اپیل کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی وضاحت: ایمان مزاری میری بیٹیوں جیسی ہے، بات کو غلط رنگ دیا گیا
- 7 گھنٹے قبل

چارلی کرک کے قتل میں ملوث مشتبہ شخص گرفتار، ٹرمپ کا دعویٰ
- 7 گھنٹے قبل

موٹر سائیکل کی ٹکر سے صحافی حسن صدیقی جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع
- 6 گھنٹے قبل

مستونگ : سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

ایشیا کپ: پاکستان کی عمان کو 93 رنز سے شکست
- 5 گھنٹے قبل

برطانیہ پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے 30 لاکھ پاؤنڈ کی ہنگامی امداد دے گا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 2 گھنٹے قبل

کیلشیم کے بہترین ذرائع: کیا صرف ڈیری مصنوعات ہی اہم ہیں؟
- 5 گھنٹے قبل

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی نظرثانی اپیل پر سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی
- 7 گھنٹے قبل