پائیدار امن کیلئے دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑ دینگے : آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لیے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شمالی وزیرستان اور تربیلا کا دورہ کیا۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا جبکہ آرمی چیف نے میرانشا میں یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف کو فیلڈ کمانڈرز نے علاقے کی تازہ ترین سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔ آرمی چیف نے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
جنرل سید عاصم منیر نے پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور افسروں و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کے گٹھ جوڑ کے خاتمےکےلیےپرعزم ہیں ، سماجی واقتصادی ترقی سے دیرپا امن یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
آرمی چیف نے ایس ایس جی کے افسران اور جوانوں بشمول الضرار کمپنی سے ملاقات کی اور کہا کہ ایس ایس جی قوم کا فخر ہے۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 24 منٹ قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 19 گھنٹے قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 دن قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 13 منٹ قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 دن قبل






