Advertisement

شاہد آفریدی نے منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا: نجم سیٹھی

لاہور: شاہد آفریدی نے منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا: نجم سیٹھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر دسمبر 24 2022، 2:15 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہد آفریدی نے منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا: نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وضاحت کی ہے کہ شاہد آفریدی نے منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار نہیں کیا۔

گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے نجم سیٹھی کو چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ بنانے کی منظوری دی اور ساتھ ہی کرکٹ بورڈ کے معاملات چلانے کیلئے 14 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ دیگر ارکان میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنا میر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ، سابق کپتان شاہد آفریدی، ایزد سید، شفقت رانا، اور چوہدری عارف سعید بھی شامل ہیں۔

تاہم گزشتہ روز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی منیجمنٹ کمیٹی میں شمولیت سے معذرت کرلی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نجم سیٹھی نے شاہد آفریدی کے بھی منیجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے انکار کے حوالے سے قیاس آرائیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کو اپنی مصروفیات کی وجہ سے وضاحت درکار تھی۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ شاہد آفریدی کو بتایا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائے گا، ان سے ویڈیو لنک پر مشاورت ہوگی،مصروفیات سےفراغت پر وہ میٹنگ میں آئیں گے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی پر توجہ دینا چاہتا ہوں،اگلے کچھ ماہ ٹی وی شوزنہیں کروں گا۔

Advertisement
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
Advertisement