Advertisement

شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 5th 2023, 9:44 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے

گھٹنے کی انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی فٹنس کی بحالی کے لیے بنگلادیش پریمیئر لیگ کے میچز کھیلیں گے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ صرف دو میچز کھیلنے ڈھاکہ جائیں گے جس کے فوری بعد وہ واپس وطن پہنچ کر پی ایس ایل کے میچز کھیلیں گے۔

 میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بی پی ایل کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کو مختصر میچز کے لیے این او سی دیا جائے گا اور انہیں ہدایت دی جائے گی کہ وہ ملکی لیگ کھیلنے پاکستان آئیں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ 6 جنوری سے ڈھاکہ میں شروع ہوگی۔

Advertisement
Advertisement