جی این این سوشل

کھیل

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

حارث سہیل کی واپسی،شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسکواڈ کا اعلان کیا

اور بتایا کہ ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، امام الحق، کامران غلام، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان آغا، شاہ نواز دھانی، شان مسعود، طیب طاہر اور اسامہ میر شامل ہیں شاداب خان کو انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 

دوسری طرف پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم اہم بولر سے محروم ہوگئی، فاسٹ بولر ایڈم ملنے پاکستان اور بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں،

ان کی جگہ ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بلیئر ٹکنر کو ایڈم ملنے کی جگہ ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے، بلیئر ٹکنر 4 جنوری کو پاکستان کے لیے اڑان بھریں گے۔ 

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق ایڈم ملنے نومبر میں بھارت کےخلاف ہوم سیریز کے دوران ہمیسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے، وہ ان دنوں ویلنگٹن فائربریڈز کی طرف سے کھیل رہے ہیں،

ان کا موقف ہے کہ وہ بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے چیلنج پر پورا اترنے کے لیے خود کو تیار نہیں پارہے، چیف سلیکٹر نے ان کی اس جرات اور ایمانداری کو سراہا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹکنر ون ڈے سیریز میں اچھی پرفارمنس دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان

وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی اسلام آباد

قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، علی ناصر رضوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، آئی جی  اسلام آباد

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔

آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا اور پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر کیے جانے والے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا کہ آج کے پلان کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اسلام آباد کے عوام اور املاک کی حفاظت ذمہ داری ہے، کوئی روڈ بند ہے تو متبادل راستہ کھلا رکھا گیا ہے، ایئرپورٹ آنے جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہیں،رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمدورفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا اور لوگوں کی آمدورفت کو یقینی بنایاجا رہا ہے۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کورٹ کی جانب سے جو حکم آیا ہے وہ سامنے ہے، قوانین کے تحفظ کے لیے پولیس ڈیوٹی انجام دے رہی ہے، 200 سے زائد پولیس کو مطلوب افراد گرفتار ہوئے، گرفتار افراد سے برآمدگیاں کی گئی ہیں۔ امن کو برقرار رکھنے کے لیے کاروائیاں کی جا رہی ہیں، پولیس گنجان آباد علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کر رہی ہے، سی ٹی ڈی بھی مشکوک علاقوں میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں،غیر قانونی افغان باشندوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا مجمعے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سیکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آئی جی اسلام آباد نے درخواست کی کہ شہری کسی قسم کی ہنگامہ آرائی یا غیرقانونی عمل کا حصہ نہ بنیں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پہلا ون ڈے :پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پہلا ون ڈے :پاکستان کا  زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس کے موقع پر کہا کہ پاکستان ٹیم میں نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

زمبابوے کیخلاف پہلے میچ کیلئے سینئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر حسیب اللہ خان، عامر جمال اور فیصل اکرم کو ڈیبیو کا موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان کی فائنل الیون میں صائم ایوب ، عبداللہ شفیق ، کامران غلام ، محمد رضوان ، حسیب اللہ ، سلمان آغا اور عرفان خان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ عامر جمال ، حارث رؤف ، محمد حسنین اور فیصل اکرم بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آ باد : حکومت نے ہائیکورٹ کے احکامات پر  عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سےغیرقانونی احتجاج اوردھرنے کی اجازت نہ دینے کے احکامات پروفاقی حکومت نے عمل درآمد کروانے کیلئے کمرکس لی۔ 

پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ جانے والا راستہ جزوی بند کیا گیا ہے۔

اسلام آباد اورلاہورمیں موٹرویزکے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں داخلے کے لیے ایکسپریس وے کھنہ پل کے مقام پردونوں اطراف سے بند کیا گیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

گولڑا موڑجی ٹی روڈ، چھبیس چونگی، نیومارگلہ روڈ ون الیون کے مقام پر بند کیا گیا ہے۔ ایران ایوینو کو ڈی 12 کے مقام سے بند کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کردیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll