پرویز الہی نے عمران خان کے دباؤ پر سمری بھجوائی،عمران خان نے کسی آئینی اختیار کے بغیر اسمبلی توڑنے کی ہدایت کی،سمری کالعدم قرار دی جائے۔درخواست گزار کی استدعا

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائیکورٹ آفس نے مقامی وکیل کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے دائر درخواست پر اعتراض لگایا۔ہائیکورٹ آفس نے اعتراض عائد کیا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں۔
درخواست میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکرٹری، پرویز الہیٰ اور عمران خان کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں ارکان کی اکثریت اسمبلی کی تحلیل کی مخالف ہے، اکثریت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی تو وزیراعلیٰ اسمبلی نہیں توڑ سکتے۔عمران خان نے کسی آئینی اختیار کے بغیر اسمبلی توڑنے کی ہدایت کی۔
پرویز الہیٰ نے عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھجوائی۔ پرویز الہی نے پی ٹی آئی کے دباؤ پر سمری بھجوائی یہ ان کی اپنی خواہش نہیں، سمری کالعدم قرار دی جائے۔
لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس شاہد کریم کچھ دیر تک سلمان چیمہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔دوسری جانب گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے
ٹوئٹرپر وزیراعلی کی جانب سے ارسال کردہ سمری کا عکس شیئرکرتے ہوئے اس کے موصول ہونے کی باضابط تصدیق کردی ہے‘آئین کے مطابق اگر گورنر48 گھنٹوں سے پہلے اسمبلی تحلیل نہیں کرتے تو اسمبلی خود بخود 48 گھنٹوں میں تحلیل ہوجائے گی۔
وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کی جانب سے گورنر پنجاب کو جاری مختصر ایڈوائس میں کہا گیا کہ ”میں پرویز الہٰی، وزیراعلیٰ پنجاب آپ کو ایڈوائس کر رہا ہوں کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کردیں

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- an hour ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 7 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 6 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 7 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 6 hours ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 5 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 hours ago








