جدید فیچر کے ساتھ جرمنی کی سانسو کمپنی کی الیکٹرک بائیک جلد مارکیٹ میں آنے کو تیار
موٹرسائیکل کو متوسط طبقے کی سواری سمجھا جاتا ہے اور یہی وہ طبقہ ہے جو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھی تو لوگوں کے ذہن میں پہلا خیال یہی آتا ہے کہ آئندہ ماہ پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہو گا اور یہ مہنگائی ان کے بجٹ کو کیسے متاثر کرے گی۔
پٹرول سے پیدا ہونے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی پر کتنا اثر ڈالتا ہے یہ ہم سب جانتے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہارون ایس خان کی جرمن کمپنی سانسو اس مسئلے کا حل اپنی الیکڑک بائیک ای ایم سی کی صورت میں عام عوام کے لئےیورپ،

دبئی ،جرمنی سمیت پاکستان میں لانچ کرنے جارہا ہے۔الیکڑک موٹرسائیکل کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو دیکھتے ہوئے یہ بات واضح ہے کہ آنے والے وقت میں الیکڑیکل موٹرسائیکل کا استعمال بڑھ جائے گا ۔
سانسو کمپنی کی الیکٹرک موٹرسائیکل کی جانب سے لانچ کردہ کچھ ماڈلز پر ایک نظر ڈالیں جو جدید ڈیزائن، آرام دہ، رفتار اور حفاظت پر سمجھوتہ کیے بغیر پہلی بار متعارف کروائی جا رہی ہے۔

سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل کے تین ویرئنٹ ہیں جن میں سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل ای ایم سی R1,R2اور R3شامل ہیں۔سانسو ای ایم سی R1 کی بات کریں تو اس میں 80 ایمپئر کی بیٹری اور دس ہزار ایمپئر کی بیٹری ہے

جسے آپ 130 سے 140 کی سپیڈ میں 130 سے 140کلو میٹر سفر طے کر سکتے ہیں. سانسو ای ایم سی R2 میں 60 ایمپئر کی بیٹری اور 8000واٹ کی موٹر سے جس سے آپ 110 سے 120 کی سپیڈ میں 110سے 120 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔

سانسو ای ایم سی R3 کی بات کریں تو اس یہ 40 ایمپئر کی بیٹری کیساتھ 5000 واٹ کی موٹر میں دستیاب ہے جس کی مدد سے آپ 90 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی سپیڈ سے 90 سے 100 کلو میٹر تک سفر کر سکتے ہیں۔
سانسو الیکٹرک موٹر سائیکل کے جدید فیچر کی بات کریں تو اس میں اے بی ایس بریک ہے جو ڈرائیونگ کو محفوظ اور بہتر بناتا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس میں تھری اسپیڈ ٹرانسمیشن ہے۔
شاک کی بات کریں تو اس میں بولڈ ہائیڈرولک شاک ہیں جو آپُکے سفر کو آرام دہ بناتے ہیں۔سانسو الیکٹرک موٹرسائیکل 250 کلو گرام تک کا وزن آرام سے اٹھا ہو سکتی ہے۔
سانسو ای ایم سی کی صورت میں آپکو ملے گا آلودگی سے پاک ماحول ،،اور آٹو موبل انڈسٹری کو ایک نیا بہتر مستقبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- 16 hours ago

بھارت میں مہلک وائرس پھیلنے کے بعد صورتحال تشویشناک، 100 افراد قرنطینہ منتقل
- 2 hours ago
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- 16 hours ago

پاکستان اور گھانا کا معاشی، دفاعی،سیاحتی،ثقافتی ،تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 2 hours ago

وزیراعظم سے میانمار کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دیرینہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
- an hour ago

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزراءکی اے آئی ٹریننگ ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے خود لیڈ کیا
- an hour ago

نوجوانوں کی تعلیمی قابلیت کو بڑھانے کے لیے موثر اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے،شہباز شریف
- an hour ago

پاکستان کے نامور اداکار خالد حفیظ خان انتقال کرگئے
- an hour ago

آئی ایس پی آر کی جانب سے افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے شاندار نغمہ ریلیز
- 2 hours ago

سانحہ گل پلازہ: سندھ کابینہ نے شہدا ءکے اہلخانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس دینے کی منظوری دیدی
- 43 minutes ago

دارالحکومت اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
- 2 hours ago

سی ٹی ڈی کی پشین میں کارروائی ، 10 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- an hour ago













