قائم مقام وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ ق کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ممکنہ انضمام کا اشارہ دے دیا۔


سابق وزیراعظم عمران خان اورپرویز الٰہی کے درمیان صوبے کے نگران وزیراعلٰی کے نام پر مشاورت ہوئی ہے جس کے بعد تین نام تجویز کیے گئے ہیں۔ ان میں پہلا نام احمد نواز سکھیرا کا ہے، دوسرا نصیر خان اور تیسرا نام سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر سعید کھوسہ کا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان ناموں پر کل مزید مشاورت ہوگی، تینوں ہی نام مناسب ہیں اور امید ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ان میں سے ایک نام پر اتفاق ہوجائے گا۔
انہوں نے ق لیگ کے تحریک انصاف میں انضمام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم ہوجائے گی ، مونس الہٰی اور ق لیگ کا بھی یہی خیال ہے، ہم نے کل میٹنگ رکھی ہے جس میں تمام عہدیدار اور ارکان اسمبلی آ رہے ہیں، جس میں اس حوالے سے مشاورت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم پی ٹی آئی میں آتے ہیں تو ان کیلئے نہیں بلکہ ہمارے لیے مشکلات ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ تو عمران خان کی صورت میں موجود ہے، پی ٹی آئی کے ساتھ ملتے ہیں تو دونوں جانب بہتری آئے گی۔ہماری کوشش ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ آئیں اور مشاورت سے چلیں۔

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 6 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- an hour ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- an hour ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 6 hours ago



