Advertisement
پاکستان

کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد کے 16 اضلاع میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 16th 2023, 4:01 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات میں غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

 

کراچی

گلشن اقبال اور نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں جماعت اسلامی آگے ہے۔ لیاری، بلدیہ اور ابراہیم حیدری ٹاؤن کی 10 نشتوں پر پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

ضلع ملیر کی 30 میں سے 3 یونین کمیٹیوں میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کامیاب ہوگئے۔ ضلع جنوبی میں 25 یوسیز میں سے 1 پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

سیہون

سیہون میونسپل کمیٹی کے تمام 15 وارڈز پر پیپلز پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی۔

حیدرآباد

پیپلز پارٹی کو ضلع کی 160 میں سے 38 یوسیز پر برتی حاصل ہوگئی۔

میہڑ

میونسپل کمیٹی میہڑ کے تمام 14 وارڈوں میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا اور 9 نشستیں اپنے نام کرلیں۔ پی پی پی 4 نشستیں حاصل کرسکی۔ پی پی پی(شہید بھٹو) بھی ایک سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

دادو

میونسپل کمیٹی کے 24 وارڈز میں سے پی پی پی کے 18، پی ٹی آئی کے 3 اميدوار اور 2 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ جبکہ ایک امیدوار کے انتقال پر انتخابات روک دیے گئے۔

مٹیاری

ٹاؤن کمیٹی کے 7 وارڈ میں سے جی ڈی اے 4 پر اور پیپلز پارٹی 3 پر کامیاب ہوگئی۔

بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ 5 بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔

شہر میں دھرنے کی وارننگ

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران قانون کے مطابق فارم گیارہ اور بارہ دینے کے پابند ہیں، لیکن سندھ حکومت مداخلت کررہی ہے اور دس بج چکے ہیں مگر ہمیں فارم فراہم نہیں کیا جارہا، اگر آر اوز نے اگلے ایک گھنٹے میں فارم گیارہ بارہ نہ دیے اور نتیجے کا اعلان نہیں کیا تو شہر بھر میں دھرنے دینگے۔

ٹرن آؤٹ کم رہا

الیکشن کے بار بار التوا اور آخری وقت تک غیریقینی صورتحال کے باعث توقع کے مطابق ٹرن آؤٹ کم رہا اور صبح سے دوپہر تک بہت کم لوگ ووٹ کاسٹ کرنے باہر نکلے۔ تاہم حسب معمول شام کو کچھ رش دیکھنے میں آیا، اگرچہ وہ بھی معمول سے کم تھا۔

پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

البتہ جن پولنگ اسٹیشن پر پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی وہاں وقت اتنا ہی بڑھایا گیا جتنی تاخیر ہوئی تھی۔

پرامن انعقاد

پولنگ مجموعی طور پر پرامن انداز میں ہوئی اور لڑائی جھگڑے کے ایک دکا واقعات کے سوا کوئی بڑا ناخوشگوار معاملہ پیش نہیں آیا۔

چنیسر گوٹھ پولنگ اسٹیشن میں جھگڑا ہوا جس کے دوران پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے مبینہ طور پر جماعت اسلامی کے کونسلر کے امیدوار پر تشدد کیا۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ وہ فخر محسوس کر رہے ہیں کہ بلدیاتی الیکشن کا پرامن انعقاد ہوا ، چھوٹے موٹے واقعات کے علاوہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جہاں جھوٹے موٹے واقعات پیش آئے تو وہاں پولیس اور رینجرز کی کوئیک رسپانس فورس فوری پہنچ گئی جس کے باعث صورتحال کو مزید خراب ہونے قبل ہی اس پر قابو پالیا گیا۔

پی ٹی آئی ایم پی اے رابستان خان گرفتار

گلشن معمار میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے ایم این اے شاہدہ رحمانی کے بیٹے ہلال رحمانی پر تشدد کے الزام میں تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کی ایم این اے اور ساتھیوں نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے پر حملہ کیا۔

دھاندلی کے الزامات

اپوزیشن سیاسی جماعتوں نے حکومت پر دھاندلی کے الزامات لگائے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی سامنے آئیں۔

کراچی کو بند کردیں گے

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے بعد جو بیلٹ پیپرز چوری ہوئے وہ آج ڈالے جائیں گے، اگر انتخاب کو چوری کرنے کی کوشش کی ہم کراچی کو بند کردیں گے، آئی جی ، چیف سیکرٹری کو باور کراتا ہوں۔ ہم آرام سے گھر پر نہیں بیٹھیں گے۔

پی ٹی آئی نے بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کیا

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شاہدہ رحمانی کے بیٹے پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں ، شہزاد میمن پر بھی حملہ کیا گیا۔

پولنگ میٹریل کی تقسیم میں تاخیر

ہفتے کو شہر کے تمام اضلاع میں قائم ڈسپیج سینٹر سے پولنگ میٹریل کی تقسیم میں تاخیر دیکھی گئی، کئی مقامات پر پریزائیڈنگ افسران بھی دیر سے پہنچے، بیلٹ باکس، بیلٹ پیپر، انک اور دیگر سامان شام تک تقسیم کیا جاتا رہا۔

30 نشستوں پر پولنگ نہیں ہوئی

کراچی کے 7 اضلاع میں 23 امیدواروں کے انتقال اور 6 امیدواروں کے بلامقابلہ منتخب ہونے کی وجہ سے چیئرمین وائس چیئرمین اور وارڈ ممبر کی 1230 میں سے 1200 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

سیکڑوں امیدوار بلامقابلہ منتخب

حیدرآباد ڈویژن میں 410 اور ٹھٹھہ ڈویژن میں بھی 310 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور 27 امیدواروں کا انتقال ہو چکا ہے، جس کے بعد حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں 1675 اور ٹھٹھہ ڈویژن کے اضلاع میں تمام کیٹگریز کی 709 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں، مجموعی طور پر 17862 امیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں جن میں سے 9057 امیدواروں کا تعلق کراچی، 6228 حیدرآباد اور 2577 کا تعلق ٹھٹھہ ڈویژن سے ہے۔

ووٹرز کی تعداد

کراچی میں ووٹرز کی تعداد 84 لاکھ 5 ہزار 475 ہے جن کے لیے 4990 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں، ان میں سے 3415 حساس، 1496 انتہائی حساس اور 79 کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ کراچی ڈویژن کے 7 اضلاع کو 25 ٹاؤنز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ضلع وسطی 5 ٹاؤن اور 45 یونین کمیٹیوں کے ساتھ سب سے بڑا ضلع ہے، جہاں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 20 لاکھ 76 ہزار 73 ہے۔ ضلع شرقی 5 ٹائون اور 43 یونین کمیٹیوں اور 14 لاکھ 54 ہزار 415 ووٹرز کے ساتھ دوسرا بڑا ضلع ہے۔

کورنگی میں 4 ٹائون اور 37 یونین کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جہاں 14 لاکھ 52 ہزار 722 ووٹرز ہیں۔ ضلع غربی 3 ٹاؤن اور 33 یونین کمیٹیوں پر مشتمل ہیں جہاں 9 لاکھ 9 ہزار 187 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ ضلع کیماڑی میں 3 ٹاؤن، 32 یونین کمیٹیاں ہیں جہاں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 8 لاکھ 44 ہزار 851 ہے۔

اسی طرح ضلع ملیر میں 3 ٹاؤن، 30 یونین کمیٹیاں اور 7 لاکھ 43 ہزار 205 ووٹرز ہیں جبکہ ضلع جنوبی میں 2 ٹاؤن، 26 یونین کمیٹیاں اور 9 لاکھ 95 ہزار 54 ووٹرز ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملیر میں 1040، کورنگی میں 1450، شرقی میں 1579، جنوبی میں 876، غربی میں 1144، وسطی میں 1781 اور ضلع کیماڑی میں 1258 امیدوار بلدیاتی انتخاب میں مدمقابل ہیں۔

حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جن کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیا ہے۔

روایتی انتخابی گہما گہمی نظر نہیں آئی

بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں بے یقینی کے باعث سیاسی جماعتیں مؤثر انتخابی مہم نہ چلاسکیں، روایتی انتخابی گہما گہمی نہ ہونے کے برابر رہی، عوام کے ساتھ امیدواروں کے لیے بھی الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا موضوع مستقل زیر بحث رہا، خاص طور پر آخری تین دنوں میں بے یقینی کی فضا عروج پر رہی۔

Advertisement
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 20 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 20 گھنٹے قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 21 گھنٹے قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 21 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement