ن لیگ کے صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں،عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطہ کرنے والے لیگی ایم این ایز کے بارے پالیسی دے دی


چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پارٹی قیادت کو رابطہ کرنے والے لیگی ایم این ایز سے متعلق باقاعدہ پالیسی دے دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پالیسی میں عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی
کہ ن لیگ کے صرف اُن ارکان قومی اسمبلی سے ٹکٹ کی حامی بھری جائے جنہیں ہم ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔انہوں نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی کہ ایسے لیگی ارکان قومی اسمبلی جنہیں ہم ٹکٹ کے کیے ایڈجسٹ نہیں کر سکتے، ان سے کوئی غلط وعدہ نہ کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے بھی عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ مسلم لیگ ن کے رابطہ کرنے والے ارکان قومی اسمبلی کی تعداد تقریبا 15 ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ یہ لیگی ارکان اعتماد کے ووٹ میں غیر حاضر ہوں گے یا ہماری ہدایات کے مطابق چلیں گے۔
اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر ن لیگ کے رابطہ کرانے والے ارکان قومی اسمبلی پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ پوری کریں گے۔
وزیر اعظم کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی کارروائی کے لیے پی ٹی آئی نے لابنگ تیز کر دی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صدر مملکت کا آئینی اختیار ہے وہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں،
وفاقی حکومت الیکشن سے کب تک بھاگ لے گی انتخابات تو کرانا ہوں گے، وقت ہے پاکستان کو امتحانات میں نہ ڈالیں الیکشن فریم ورک پر بات کریں۔
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادی حکومت نے بھی رابطے تیز کر دئیے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے خدشے کے پیش نظر اتحادی حکومت نے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کے لیے کوشش شروع کر دی۔ وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 4 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 18 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 13 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 18 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago



