Advertisement
پاکستان

ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 17 2023، 8:10 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، پرویز الہیٰ

وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویز الہیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے لاہور میں ماضی میں کوئی کام نہیں کیا اور یہ لوگ لاہور کے مامے بنتے ہیں۔ ہم نے لاہور میں سارے پراجیکٹ پر کام کروایا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ابھی تک ضم نہیں ہوئے اور انہیں تکلیف شروع ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے لیے عمران خان نے مونس الہٰی کو دعوت دی تھی لیکن ہم نے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم مختلف معاملات میں مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں مگر ضم ہونے کی کوئی بات نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کی بڑی جماعت ہے۔ عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور ان کی وجہ سے ہی وزیر اعلیٰ کے عہدے پر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات جوڑ توڑ کا کام ہے اور بہت جلد عام انتخابات ہوں گے۔ اب اسمبلیوں کے نہیں بلکہ اب عام انتخابات ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ داتا صاحب کے عرس پر بھی بہترین انتظامات کرنے چاہیے یہاں باہر سے بھی بہت لوگ آتے ہیں اور ہمیں انہیں سہولتیں دینی چاہیئیں۔ داتا صاحب کے زائرین کو سہولیات دینے سے بڑا تحفہ کیا ہے۔

Advertisement
ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ

  • ایک گھنٹہ قبل
ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان، دو متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق

  • 3 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کی برطانیہ میں  دنیا کے سب سے بڑے  رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں  شرکت

پاک فضائیہ کی برطانیہ میں دنیا کے سب سے بڑے رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو شو میں شرکت

  • ایک گھنٹہ قبل
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں

جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں تغیانی، گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں

  • 3 گھنٹے قبل
عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

عراق ، شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

پاکستان کا غزہ میں امداد اور ایندھن کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ

  • 3 گھنٹے قبل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ   18 ستمبر  کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے کاپر اسلام آباد آئیں گے

  • 38 منٹ قبل
سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری

  • 15 گھنٹے قبل
پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

پاک فوج کی بارش کے باعث سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار  کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، انڈیکس ایک لاکھ 38 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • ایک گھنٹہ قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں مزید 74 فلسطینی شہید

  • 3 گھنٹے قبل
کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے

  • 14 گھنٹے قبل
Advertisement