Advertisement

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی ان کی گرل فرینڈ نے پارک میں پٹائی کردی

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی ان کی گرل فرینڈ نے پارک میں پٹائی کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jan 21st 2023, 7:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی ان کی گرل فرینڈ نے پارک میں پٹائی کردی

مائیکل کلارک (Michael Clarke) کی قیادت میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے 2015 کا ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا تاہم اب وہ ایک نئے تنازع میں گھرے نظر آرہے ہیں۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں وہ اپنی گرل فرینڈ جیڈ یاربرو (Jade Yarbrough) سے کیمرے کے سامنے مار کھاتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت مائیکل کلارک بغیر شرٹ کے ایک پارک میں موجود ہیں، جہاں دیگر افراد بھی اس سارے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

فوٹیج کے مطابق مائیکل کلرک لنگڑاتے ہوئے چل رہے ہیں اور ان کی گرل فرینڈ ان پر چیخ اور اس کے منہ پر تھپڑ مار رہی ہے

جیڈ یاربرو کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کلارک اس سے بے وفائی کررہے ہیں ، دوسری جانب مائیکل کلارک اسے سمجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

واقعہ منظر عام پر آنے کے باوجود آسٹریلوی پولیس نے اب تک کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ ابھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Advertisement