Advertisement

سعودی عرب : رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا

سعودی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 13 اپریل کو ہوگا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 12th 2021, 1:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا۔سعودی   کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں کہیں  بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پیر 12 اپریل کو 30 شعبان المعظم ہوگی اور پہلا روزہ 13 اپریل منگل کو ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور میں 13 اپریل کو رمضان کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مزید کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا،جبکہ  15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔

دوسری جانب ، چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو ہوگا۔

اس سلسلے میں  وزارت سائنس وٹیکنالوجی اور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپریل کے شروع میں علیحدہ ٹویٹس میں پیش گوئی کی تھی کہ اس سال پہلا روزہ 14 اپریل کو ہوگا۔ان کا  مزید کہنا تھا کہ  رمضان کا چاند اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کراچی میں واضح طور پر نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کو سرکاری سطح پر چاند نظر آنے کا اعلان کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

نومنتخب مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخیر آزاد نے کہا کہ ماضی میں چاند دیکھنے کے حوالے سے متعدد اعلانات کی وجہ سے ملکی امیج کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں  نے کہا کہ یہ شریعت کی خلاف ورزی  نہیں ہے لیکن ملک میں رمضان اور عید کی مختلف تاریخیں ہونا قومی امیج کو نقصان پہنچاتا ہے۔

مولانا عبدالخیر آزاد  نے مزید  کہا کہ ریاست نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کو یہ اختیار دیا ہے کہ وہ اسلامی ماہ کے آغاز کے لئے نئے چاند کے بارے میں کوئی حتمی اعلان کرے۔فواد چوہدری کو کمیٹی کے اجلاس کا انتظار کرنا چاہئے تھا کیونکہ وزارت سائنس کا ایک سینئر عہدیدار کمیٹی کا ممبر ہے۔

چیئرمین نے کہا ، "ہم رمضان کے مہینے کا چاند دیکھنے  کے لئے 13 اپریل کو پشاور میں اگلا اجلاس منعقد کر رہے ہیں اور مفتی پوپل زئی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ خود یا  اپنے نمائندوں میں سے کسی ایک کو بھی اتفاق رائے سے فیصلہ کرنے کے لئے بھیجیں۔"

مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سربراہ مولانا عبد الخیر نے کہا کہ پہلی بار ، مرکزی کمیٹی نے ضلعی سطح پر رویت ہلال کمیٹیاں تشکیل دی ہیں تاکہ اس بات کا یقین کیا جاسکے کہ عینی شاہدین سے پوچھ گھچ کی جاسکے۔

Advertisement
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • ایک دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 19 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 3 دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 19 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 19 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 3 دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 2 دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 20 گھنٹے قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 20 گھنٹے قبل
Advertisement