جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹونٹی 6 وکٹوں سے ہرا دیا جس کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دوسرا ٹی ٹونٹی 6 وکٹوں سے ہرا دیا ہے، جنوبی افریقہ نے 141 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹیں گنوا کر حاصل کر لیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے آئیڈن مارکرم 54 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کے عثمان قادر 2 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے ہیں ،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی ہیں ۔
اس سے قبل پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 140 رنز بنا سکی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیتنے کیلئے 141 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ پاکستان کے محمد رضوان بغیر سکور کیے، شرجیل خان 8 رنز پر آؤٹ ہوئے۔محمد حفیظ 32، اور حیدر علی نے 12 رنز پر پویلین لوٹے۔
پاکستان کے بابر اعظم 50 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے ۔ جنوبی افریقہ کے جارج لینڈے اور لیزاد ولیمز نے 3،3 شکار کیے تھے ۔دوسرے ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹوئٹنئی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 7 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 5 دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 6 دن قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 5 دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 6 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 6 دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 8 دن قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 6 دن قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 6 دن قبل

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 7 دن قبل






