رمضان کی آمد ہے ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں رواں سال روزے کا دورانیہ 13 سے 16 گھنٹے کا ہوگا جبکہ دنیا بھر میں سب سے طویل دورانیے کا روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ فن لینڈ میں ہوگا۔

دنیا بھر میں رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کا آغاز ہورہا ہے ، تمام مسلمان مسلسل دوسرے سال کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں مصروف ہیں ۔جغرافیائی لحاظ سے روزے کے اوقات ایک ملک سے دوسرے ملک میں مختلف ہوتے ہیں۔ قطب شمالی کے نزدیک ممالک طویل دورانیے جبکہ قطب جنوبی کی طرف رہائش پذیر مسلمان مختصر دورانیے کا روزہ رکھتے ہیں ۔ کسی ملک میں روزہ کا دورانیہ ساڑھے دس گھنٹے کاہو گا تو کسی ملک میں 23گھنٹے کا روزہ رکھا جائے گا۔یہ وہ ممالک ہیں جہاں سورج 20 اپریل سے 22اگست تک غروب نہیں ہو گا ۔ اگر روزے کے طویل دورانیے کی بات کی جائے تو فن لینڈ اس اعتبار سے طویل ترین دورانیے والا ملک ہوگا جہاں روزہ داروں کو 23 گھنٹے 5 منٹ کا روزہ رکھنا ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے ایام میں مغربی ممالک میں الجزائر اور تیونس میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزے کا دورانیہ 14 گھنٹے 39 منٹ جبکہ آخری ایام میں 15 گھنٹے 50 منٹ پر محیط پر ہوگا۔غیراسلامی ممالک میں فن لینڈ میں روزہ 23 گھنٹے 5 منٹ جبکہ روس میں 20 گھنٹے 45 منٹ کا ہوگا، ارجنٹائن میں سب سے کم دورانیہ ہوگا جہاں دن 12 گھنٹے 23 منٹ پر محیط ہوگا۔
سعودی عرب کے دارالحکومت میں ماہ رمضان کے ابتدائی دنوں میں روزہ 14 گھنٹے جبکہ آخری دنوں میں 14 گھنٹے 42 منٹ، مکہ میں 13 گھنٹے 51 منٹ اورآخری ایام 14 گھنٹے 7 منٹ پرمحیط ہونگے۔ امارات میں 14 گھنٹے 17 منٹ سے لے کر 15 گھنٹے 19 منٹ جبکہ عمان میں روزہ 14 گھنٹے ایک منٹ اور آخری عشرے میں 14 گھنٹے 41 منٹ کا ہوگا۔ قطر میں رمضان کے آغاز میں دن 14 گھنٹے 6 منٹ اور آخری دنوں میں 14 گھنٹے 50 منٹ جبکہ بحرین میں روزہ 14 گھنٹے 9 منٹ اور آخری ایام 14 گھنٹے 54 منٹ کے ہونگے۔ ٹورنٹو کے مکین 15سے 16 گھنٹے کا روزہ رکھیں گے۔صوفیہ (بلغاریہ)،روم،اوٹاوا، بخار سٹ ، میڈرڈ ، لسبن (پرتگال) ، ایتھنز ، واشنگٹن ڈی سی، ترکی اور بیجنگ میں 15سے 16 گھنٹے کا روزہ ہو گا۔

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت
- 2 دن قبل

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز
- 2 دن قبل

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج
- 2 دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- 16 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- 14 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار
- 2 دن قبل

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں
- 2 دن قبل

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- 17 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 7 گھنٹے قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- 16 گھنٹے قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- 14 گھنٹے قبل




