قوم اپنی آنیوالی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں


اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم سے اپیل کی کہ وہ اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران ملک بھر میں دو سو چالیس ملین درخت لگائے جائیں گے، شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے ملک کے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب جس نے معیشت کو تیس بلین ڈالر کا نقصان پہنچایا اور لاکھوں افراد کو بے گھر کر دیا اس نے جنگلات کی اہمیت کو مزید اجاگر کر دیا ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیں شہری علاقوں میں ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز علاقوں کو بڑھانے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، اس حوالے سے تعلیمی اداروں اور مدارس میں آگاہی بڑھانے پر زور دیا جائے گا۔

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل





