جی این این سوشل

پاکستان

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں آپریشن سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں آپریشن سے روک دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں آپریشن سے روک دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں آپریشن سے روک دیا۔چیف جسٹس لاہور لائی کورٹ جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیئے کہ آپ ابھی آپریشن روک دیں۔شہر میں پی ایس ایل بھی ہو رہا ہے۔

پاکستان

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں جاری مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی رکاوٹ سے آزاد جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا ، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل بیورو کریسی کی تمام رکاوٹوں اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری ملاقات کے دوران ٹھوس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، ترجمان اسلام آباد پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

9 مئی ریلی :اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی غیر قانونی ریلی یا احتجاج کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اگر کسی نے 9 مئی کو قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو اس سے قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔اسلام آباد پولیس ہرگز انتشار برداشت نہیں کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون سختی سے حرکت میں آئے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll