پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام، پارلیمانی نظام کے تسلسل اور مالیاتی نظم و نسق میں ہے، سینیٹر اسحاق ڈار
یہ ہائوس پاکستان کو بطور وفاق مستحکم بنانے میں نمایاں کردار کاحامل ہے

اسلام آباد: وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام پارلیمانی نظام کے تسلسل اور مالیاتی نظم و نسق میں ہے، سینیٹ آف پاکستان وفاق کی علامت اور تمام اکائیوں میں اتحاد و یکجہتی کے لئے نمایاں کردار کا حامل ہے۔
سینیٹ کی گولڈن جوبلی کے موقع پر ہمیں ان صاحب بصیرت لیڈروں اور قانون سازوں کو بھی یاد رکھنا چاہیے جنہوں نے 1973 کا آئین دیا اور اس میں تمام صوبوں کو ایوان بالا میں رقبہ اور آبادی سے بالاتر ہو کر یکساں نمائندگی دی۔
بدھ کو ایوان بالا کی گولڈن جوبلی تقریبات کے سلسلہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سینیٹ کی 50 سالہ گولڈن جوبلی کی تقریبات کے موقع پر اظہار خیال میرے لئے اعزاز ہے جبکہ اس رنگا رنگ تقریب کے انعقاد پر چیئرمین سینیٹ اور ٹیم بھی مبارک باد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایوان بالا کے 50 سال تاریخی سنگ میل ہیں۔ سینیٹ نے جمہوری اقدار کے استحکام، حقوق کے تحفظ اور تمام صوبوں کی مساوی نمائندگی میں اہم کردار اداکیا۔ سینیٹ کی 50 سالہ کامیابیوں کاذکر کرنے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس ادارے کی مضبوط تاریخ اور توقعات کو بھی سامنے رکھنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ وہ 20 سال سے اس ایوان کے ممبر ہیں۔
انہوں نے یہاں سے بہت کچھ بطور پارلیمنٹیرین بہت کچھ سیکھا ہے۔وہ اس ایوان کے کردار کے گواہ ہیں۔ 12 اکتوبر 1999 کے سیاہ دن سے قبل وہ دو بار قومی اسمبلی کے رکن رہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ یہ قومی اور صوبائی قیادت کا غیر معمولی اجتماع ہے۔
اس منفرد تقریب میں شرکت اعزا ز ہے جو قومی سلامتی اور اتحاد کی علامت ہے۔ یہ ہائوس پاکستان کو بطور وفاق مستحکم بنانے میں نمایاں کردار کاحامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کو وفاق کے مرکز اور پارلیمانی و جمہوری حقیقی نمائندے کے طورپر بھی دیکھناہوگا۔ ہمیں اس صاحب بصیرت قیادت اور قانون سازوں کو بھی یاد رکھنا ہوگاجنہوں نے یہ آئین بنایا اور اس میں تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی کے لئے ایوان بالا کا وجود دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سینیٹ کی گوگولڈن جوبلی کے موقع پر مساوات ، اجتماعیت ، صوبائی خودمختاری اور ملک میں پارلیمانی جہوریت کے استحکام کے لئے بھی اپنے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقیت کو برقرار رکھنے اور دونوں ایوانوں کے درمیان طاقت کے توازن کے لئے سینیٹ کاکردار اہم ہے۔ یہ صوبوں کےدرمیان تنازعات کے حل کے لئے ایک اہم ادارہ ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کی جانب سے وزیر خزانہ کو خصوصی شیلڈ د ی گئی
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 8 گھنٹے قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- ایک گھنٹہ قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 گھنٹے قبل




