Advertisement
پاکستان

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، گزشتہ سمسٹر میں 36ممالک سے 460طلبہ نے داخلہ لیا

داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 4th 2023, 7:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، گزشتہ سمسٹر میں 36ممالک سے 460طلبہ نے داخلہ لیا

اسلام آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2023کے دوسرے مرحلے کے داخلوں میں دنیا بھر میں رہائش پذیر پاکستانیوں اور انٹرنیشنل طلبہ کے لئے اڑھائی اور چار سالہ بی ایس پروگرامز، ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز کے علاوہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز (بی اے/بی کام) آفر کردئیے ہیں۔

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اپریل مقرر کی گئی ہے۔دنیا بھر میں مقیم پاکستانی جہاں کہیں بھی ملازمت یا کاروبار کرتے ہیں وہ بغیر کہیں جائے اپنے گھر بیٹھے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے اپنی تعلیمی استعداد میں آن لائن اضافہ کرسکتے ہیں۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی واحد جامعہ ہے جو پوری دنیا میں مقیم پاکستانیوں سمیت انٹرنیشنل طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کررہی ہے، یونیورسٹی جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے سمسٹر خزاں 2021 سے انٹرنیشنل طلبہ کے لئے 40 سے زیادہ تعلیمی پروگرام پیش کررہی ہے۔

گزشتہ سمسٹر میں 36 ممالک سے 460 سے زائد طلبہ نے داخلہ لیاجِن میں آسٹریلیا، روس، جنوبی کوریا، جاپان، چین، امریکا، برطانیہ،آئرلینڈ، کینیڈا، فرانس، سپین، سویڈن،یونان،بیلجیم،ایسٹونیا، جرمنی، ہنگری، اٹلی، ناروے، پرتگال، ترکیہ، تائیوان، بوسٹوانا، جنوبی افریقہ، ایران، بحرین، سعودی عرب، ابوظہبی، شارجہ، قطر، عراق، کردستان، اردن، عمان اور کویت شامل ہیں۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے آئندہ پانچ سال میں انٹرنیشنل طلبہ کی تعداد کا ہدف 10 ہزار مقرر کیا ہے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی انٹرنیشنل طلبہ کے لیے تعلیمی پروگرامز آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کر رہی ہے۔ داخلے سے لیکر امتحانات تک تمام تعلیمی سرگرمیاں آن لائن ہوں گی۔

آن لائن امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے ایم ایس ٹیمز یا اتھارٹی کی جانب سے منظور شدہ مانیٹرنگ ایپلی کیشن استعمال کی جاتی ہے،

اس دوران طلبہ کو کیمرہ کے سامنے بیٹھنا ہوتا ہے جس میں طلبہ کا چہرہ، ہاتھ اور پیپر امتحانی عملہ کو نظر آنا چاہیے۔بیرون ملک مقیم پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلا ت کے لئے انٹر نیشنل کولیبر یشن اینڈ ایکسچینج آفس سے ای میل overseas@aiou.edu.pk یا فون نمبرز 92519250175 +یا 92519572495 + پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 2 دن قبل
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 2 دن قبل
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 2 دن قبل
کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • 3 دن قبل
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 16 گھنٹے قبل
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 2 دن قبل
ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

  • 18 گھنٹے قبل
Advertisement