85 رکنی کابینہ کا جمعہ بازار سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد نہیں کر سکتا،شیخ رشید
شہبازشریف سوچ لےکہ عدلیہ کافیصلہ مانناہےیا توہین عدالت میں نااہل ہوکررائیونڈجاناہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ 85 رکنی کابینہ کا جمعہ بازار سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد نہیں کر سکتا۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے لکھا کہ سپریم کورٹ کےاندر کسی نےنہیں کہاکہ ہم بائیکاٹ کرناچاہتےہیں سب دلائل دیناچاہتے تھے85 رکنی کابینہ کاجمعہ بازار سپریم کورٹ کافیصلے کو مستردنہیں کرسکتا۔۔شہبازشریف حکومت نااہلی یا انارکی میں سےایک کے لیےتیار ہوجائیں۔یہ سو پیاز بھی کھائیں گےسو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کافیصلہ بھی مانیں گے
سپریم کورٹ کےاندر کسی نےنہیں کہاکہ ہم بائیکاٹ کرناچاہتےہیں سب دلائل دیناچاہتے تھے85 رکنی کابینہ کاجمعہ بازار سپریم کورٹ کافیصلہ مستردنہیں کرسکتی۔شہبازشریف حکومت نااہلی یا انارکی میں سےایک کے لیےتیار ہوجائیں۔سو پیاز بھی کھائیں گےسو لتر بھی کھائیں گے اور عدلیہ کافیصلہ بھی مانیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدلیہ خودآئین کےتابع ہےملک کےتمام ادارےعدلیہ کےتابع ہیں۔عوام کانام ریاست ہےعدلیہ کافیصلہ نہ مانا گیا تو گلی کوچوں میں بغاوت ہوگی۔ شہبازشریف سوچ لےکہ عدلیہ کافیصلہ مانناہےیا توہین عدالت میں نااہل ہوکررائیونڈجاناہے۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ عدلیہ کےبگھوڑےنواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑھارہی تھی۔سپریم کورٹ نےکہاہےجنگجوفورس نہیں چاہیےرینجرز، ایف سی کے اہکار اورسابق افسران ہی کافی ہیں۔عدالت نےمشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی
عدلیہ کےبگھوڑےنواز شریف کی دردناک اورمایوس کن پریس کانفرنس خوداسکومنہ چڑھارہی تھی۔عدالت نےمشکل وقت میں بہترفیصلہ دیااورنظریہ ضرورت نہیں بنی3ججزپرریفرینس لانےایمرجینسی لگانےیامارشل لاء کی باتیں کرنےکےڈراؤنےخواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتےسےسعودی عرب کےسرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 5, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 3ججزپرریفرینس لانے،ایمرجینسی لگانےیامارشل لاء کی باتیں کرنےکےڈراؤنےخواب دیکھناچھوڑدیں۔ہفتےسےسعودی عرب کےسرکاری مہمان بننے کی بھیک مانگ رہے ہیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات
- 17 hours ago

یاسرحسین کا لاہورمیں فیملی تھیٹرکوفروغ دینے پرزور
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago
انسپکٹر جمشید پر بننے والی فلم کا پہلا ٹریلر جاری
- 11 hours ago

استاد حامد علی خاں کا نیا پنجابی گانا ریلیز
- 2 days ago

پاکستان اور کویت کا باہمی دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
- a day ago

وزیراعظم کا پاکستان، سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و زرعی تعاون بڑھانے پر زور
- 17 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا امن مشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، طاہراشرفی
- a day ago
ناروے کے بادشاہ کا 89 سال کی عمر میں انتقال
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل کا دورہ ایران ٹرمپ یا امریکا کے نمائندے کی حیثیت سے نہیں تھا: ترجمان دفتر خارجہ
- 2 days ago
ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
- 17 hours ago
لارڈز ٹیسٹ کا دوسرا روز: انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم 110 رنز پر ڈھیر
- 11 hours ago

