لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ۔لاہورہائیکورٹ کے آن لائن پورٹل پر کیس کی نوعیت بدل دی گئی ۔ جہاں لفظ"اجازت"لکھا گیا تھا وہاں اب لفظ " ڈسپوز آف" کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا، لاہورہائیکورٹ کے آن لائن پورٹل پر کیس کی نوعیت بدل دی گئی ۔ جہاں لفظ"اجازت"لکھا گیا تھا وہاں اب لفظ " ڈسپوز آف" کردیا گیا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ کے آن لائن پورٹل کے مطابق شہبازشریف کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی،گذشتہ روز شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر "اجازت"لکھا گیا تھا۔
شہباز شریف کی درخواست ضمانت کی سماعت کے بعد درخواست منظور ہونے کا فیصلہ تو سامنےآگیا تھا، مگر تحریری فیصلہ سامنے نہیں آسکا۔
ذرائع کے مطابق دو رکنی بنچ کے ایک فاضل جج جسٹس اسجد جاوید گھرال نے فیصلے پر دستخط نہیں کئے ، کیس کی سماعت کے دو دن بعد بینچ تحلیل کردیا گیا ۔ نئے روسٹر کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر ملتان جبکہ جسٹس اسجد جاوید گھرال بہاولپور بینچ میں فرائض انجام دیں گے۔
یاد رہے کہ28 ستمبر 2020 کو لاہورہائی کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد نیب نے شہباز شریف کوحراست میں لے لیا تھا۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمرہ عدالت سے حراست میں لیا تھا۔

توشہ خانہ ٹو کیس: بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کو مجموعی طور پر 17،17 سال قید کی سزا
- 23 منٹ قبل

کور کمانڈر لاہور کا نیشنل کالج آف آرٹس کا خصوصی دورہ، طلبہ و استاتذہ سے ملاقات
- 7 منٹ قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 15 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 20 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 20 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 17 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 18 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 16 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 14 گھنٹے قبل

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 19 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 20 گھنٹے قبل








