لندن : ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم اور برطانوی قوم نے شہزادہ فلپ کو الوداع کہہ دیا ۔ شہزادہ فلپ کا تابوت ان کی ڈیزائن کی گئی خصوصی گاڑی پر سینٹ جارج چیپل لے جایا گیا ۔ شاہی خاندان کے اہم افراد تابوت کے پیچھے پیچھے چیپل پہنچے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے اپنے شریک حیات شہزادہ فلپ کو الوداع کردیا ۔شہزادہ فلپ کا تابوب ونڈسر کاسل سے ان کی خصوصی ڈیزائن کی گئی لینڈ روور پر کاسل سے سینٹ جارج چیپل پہنچایا گیا ۔
تابوت شاہی گھڑ سوار دستے نے لینڈ روور پر رکھا ۔ پرنس فلپ کے بچے اور شاہی خاندان کے اہم افراد تابوت کے پیچھے چل کر چیپل پہنچے ۔ دعائیہ تقریب کے آغاز سے پہلے برطانیہ بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔

دعائیہ تقریب کے موقع پر ڈیوک آف ایڈنبرا کے ذاتی طور پر منتخب کردہ شاہی نشانات ، برطانیہ اور دولت مشترکہ کی طرف سے دیئے گئے اعزازات بھی نو گدیوں پر چرچ میں رکھے گئے ۔شہزادہ فلپ کے تابوت کو ونڈزر کاسل سے سینٹ جارج چیپل لے جایا گیا تو اس دوران شاہی گھڑ سوار دستے نے ونڈزر کاسل کے مشرقی باغ سے توپوں کی سلامی دی ۔

شہزادہ فلپ جنگ عظیم دوم میں برطانوی فوج کے ہیرو تھے اسی مناسبت سے ان کی آخری رسومات میں فوجی رنگ نمایاں تھا ۔ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات ونڈسر کاسل کے میدانوں میں ادا کی گئیں ۔ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے عوام کو ونڈار کاسل اور دیگر شاہی رہائش گاہوں سے دور رہنے کا کہا گیا تھا ۔ اس کے باوجود عوام کی قلیل تعداد ونڈسر کاسل کے قریب موجود تھی ۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 3 دن قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 4 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 4 دن قبل

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 2 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ
- 18 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 دن قبل


