لاہور : کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں بھی شامل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پرپابندیوں کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیکٹا نے بھی تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا، کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا ہے۔شیڈول فور میں نام شامل ہونے کے بعد سعد رضوی کی جائیداد کردی گئی ہے، سعد رضوی نہ کوئی بینک اکاؤنٹ استعمال کرسکیں گے نہ جائيدادکی خرید و فروخت کرسکیں گے۔
جی این این کے مطابق سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کےانچارج کوجمع کرواناہو گا،مستقل رہائش گاہ سےکہیں اورجانےپر متعلقہ تھانےسے پیشگی اجازت لیناہو گی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینا ہوں گی۔
چند دن قبل وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔ وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔ تحریک لبیک پاکستان ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے میں ملوث ہے اس کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 17 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 15 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 13 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 18 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 16 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 19 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 15 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 16 گھنٹے قبل









