Advertisement
پاکستان

سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اورپاکستان نے مہمندڈیم منصوبہ کیلئے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کردئیے

منصوبہ سے 6,773 ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کے قابل بنایا جاسکے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 7th 2023, 10:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ اورپاکستان نے مہمندڈیم منصوبہ کیلئے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کردئیے

اسلام آباد: سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ (ایس ایف ڈی) اورپاکستان نے مہمندڈیم منصوبہ کیلئے 24 کروڑ ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کر دئیے۔

ایس ایف ڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان عبدالرحمن المرشد اور وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور کاظم نیاز نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کئے۔

قرضہ کی فراہمی کا یہ معاہدہ پائیدار ترقی کو فروغ دینے اور پائیدارترقیاتی اہداف کے حصول میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط شراکت داری کی عکاسی کررہاہے۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ پانی اور غذائی سلامتی کو تقویت دینے کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں مددفراہم کرے گا۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ کو سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ، اوپیک، اسلامی ترقیاتی بینک اور کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے اورتوقع ہے کہ منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان میں توانائی اور پانی کے شعبوں پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔

اس منصوبہ سے ابتدائی طورپر 800میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی مزید برآں 1.6 ملین ایکرفٹ پانی کا ذخیرہ پائیدار زراعت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

منصوبہ سے 6,773 ہیکٹر اراضی کو آبپاشی کے قابل بنایا جاسکے گا۔ سعودی فنڈ کے سی ای او نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط ترقیاتی تعاون پر زور دیا ۔

انہوں نے کہا کہ معاہدہ ایس ایف ڈی کی جانب سے پاکستان میں اپنے قیام کے بعد سے ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کے لیے جاری تعاون کی ایک کڑی ہے ۔ ایس ایف ڈی نے اب تک پاکستان میں تقریباً 41 ترقیاتی منصوبوں اور پروگراموں کو مالی اعانت فراہم کی ہے جس کی مالیت تقریباً 1.4 بلین ڈالر ہے۔

اس کے علاوہ ایس ایف ڈی نے 2019 اور 2023 کے درمیان پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے 5.4 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کاموخرادائیگی پرمبنی تیل کی فراہمی میں اپنا کردار اداکیاہے۔

سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے ایس ایف ڈی کے ذریعے پاکستان میں ترقیاتی شعبوں کے لیے غیر متزلزل حمایت پرسعودی عرب کاشکریہ ادا کیا۔

Advertisement
'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف

  • 2 دن قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتیں: وفاقی حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا 'فیصلہ'

  • 21 گھنٹے قبل
27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت

  • 3 دن قبل
جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی

  • 2 دن قبل
لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 21 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

ملک میں سونے کی قیمت میں پھر گراوٹ

  • ایک دن قبل
پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ  جانیے

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے

  • 2 دن قبل
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 28 منٹ قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 گھنٹے قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 4 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی  کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم

  • 2 دن قبل
Advertisement