خیبرپختونخوا میں ملک کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے دو جوان وطن پر قربان ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی مواد سے دھماکا ہوا۔
بیان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار حضرت گل اور سپاہی نذیر اللہ محسود شامل ہیں۔
37 سالہ حضرت گل کا تعلق لوئر دیر کی تحصیل تیمرگرہ جبکہ 34 سالہ نذیر اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ سے ہے۔ جنہوں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کو اپنے گلے لگایا۔ حضرت گل شہید نے سوگواران میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑیں۔ نذیر اللہ محسود شہید کے غم گساروں میں بیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ایف بی آر میں عالمی معیار کے ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی منظوری
- 37 منٹ قبل

ایشیا کپ کے حوالے سے بڑی خبر،بھارتی بورڈ کو پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی اجازت مل گئی
- 3 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا سے نو منتخب5 آزاد سینیٹرز پی ٹی آئی میں شامل
- 3 گھنٹے قبل

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سےٹیلیفونک رابطہ ،غزہ میں صہیونی جنگی جرائم کے فوری خاتمے پر زور
- 2 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
توشہ خانہ ٹو کیس: علیمہ خان نے وکیل کو جیل جانے سے روک دیا، سماعت ملتوی
- 40 منٹ قبل

نامور اداکار عاصم بخاری کی صحت پہلے سے بہتر ،اسپتال سے گھر منتقل
- 3 گھنٹے قبل

عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندہ لینے میرے پاس آتے تھے ، اسحاق ڈار کا دعوی ٰ
- 28 منٹ قبل

پاپو ایکٹ : پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور،عدالت نے سزا معطل کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ کب اور کہاں کھیلا جائے گا؟ اے سی سی نے شیڈول کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

بلوچستان : بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد وں اور سہو لتکاروں کا انجام عبرتناک ہو گا، وزیر داخلہ
- ایک گھنٹہ قبل

خضدارمیں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 3 افراد کی گولیاں لگی لاشیں برآمد
- 4 گھنٹے قبل

اداکارہ نشو بیگم کے داماد علی رضا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 16 منٹ قبل