گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر184 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا
اسلام آباد: موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر71 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 463 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 71 فیصدکم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل فونزکی درآمدات کاحجم 1.596 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر 15 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 92 فیصد کم ہے، گزشتہ سال مارچ میں موبائل فونز کی درآمدات پر184 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔
فروری کے مقابلہ میں مارچ میں موبائل فونزکی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر55 فیصدکی کمی ہوئی ہے، واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیلی کام کی مجموعی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر65 فیصدکی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
لکی مروت: فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا ءکرلیا، 8بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
پوپ فرانسس کی اسرائیل پر سخت تنقید، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل
سعودیہ، یو اے ای اور چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانی بے دخل
- 3 گھنٹے قبل
کو ئٹہ : کوئلہ کان میں گیس دھماکے کے باعث 12 کانکن زیر زمین پھنس گئے
- 12 گھنٹے قبل
قومی بلے باز صائم ایوب کا دوسرا چیک اپ مکمل
- 12 گھنٹے قبل
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، موٹر وے متعدد مقامات سے بند
- 3 گھنٹے قبل
ڈی چوک احتجاج کیس: پی ٹی آئی کے گرفتار 153 کارکنان کی ضمانت منظور ، 24 کی مسترد
- ایک گھنٹہ قبل
ملٹری کورٹس میں ٹرائل کے طریقہ کار پر مطمئن کریں، جسٹس جمال مندوخیل
- 33 منٹ قبل
پی آئی اے کی ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے پہلی پرواز آج روانہ ہوگی
- 2 گھنٹے قبل
2025 میں پولیوکا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 70 ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
- 12 گھنٹے قبل
پی سی بی نے 2024ء کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کردیا
- ایک گھنٹہ قبل