Advertisement
پاکستان

حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے ججز کے خلاف مہم بند کرے،فواد چوہدری

عوام سے ووٹ کا حق چھیننے والے تمام ممبر قوم کے مجرم ہیں،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 18th 2023, 4:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے ججز کے خلاف مہم بند کرے،فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قرار دادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے۔

اپنے ٹویٹس میں فواد چودھری نے کہا کہ وکلا نے آج ایک بار پھر حکومتی ٹاؤٹوں کا منہ کالا کر کے یوم سیاہ منایا، حکومتی وکلا کی یوم سیاہ منانے کی اپیل بری طرح ناکام ہوگئی ہے، ملک بھر میں وکلا معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ایسی پارلیمان اور حکومت جو لوگوں سے ووٹ کا حق چھیننے کی قراردادیں منظور کرے اس کا ہر ممبر عوام کا مجرم ہے

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے خلاف مہم کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے، جن جج صاحبان کو جونیئر کہا جا رہا ہے وہ پاکستان کے چند سب سے بڑے ججز ہیں، ان کا علم، تجربہ اور ہائیکورٹ میں ان کا رویہ اور کام ان کے میرٹ کی گواہی ہے،حکومت میڈیا میں اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے مہم بند کرے

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیم فنڈ بنا کر حکمرانوں کی توجہ پانی کے ذخائر بنانے پر دلائ،ان کوبھی پتہ تھا کئ ٹریلین روپے کا منصوبہ چیریٹی سے نہیں بن سکتا لیکن ان کا مقصد اس اہم معاملے پر رائے عامہ بنانا تھا جو کامیابی سے بنائ، ان کے خلاف کمپین بدنیتی پر مبنی تھی اور ہے

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ھا کہ اگر شہباز شریف اور ان کے بیٹوں کے مقدمے ختم نہ کئے جاتے تو 24 ارب کی رقم خزانے میں آتی جو دونوں صوبوں میں انتخابات کے کل خرچے سے بھی زیادہ ہے۔ اور یہ ان کی کرپشن کا صرف چھوٹا سا رخ ہے اصل پیسے لندن اور کہاں کہاں جا چکے ہیں

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, ایک خاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, ایک خاتون ٹیچر ہلاک

  • 2 minutes ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • a day ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 days ago
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • a day ago
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 days ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • a day ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 days ago
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 19 hours ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 18 hours ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 days ago
Advertisement