نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں اپنی جارحانہ اننگز پر افتخار احمد کو شاباش دی


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد کو بوم بوم کا لقب دے دیا۔
شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں اپنی جارحانہ اننگز سے پاکستان کو جیت کے قریب لانے والے افتخار احمد کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔اپنے ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی پر انہیں شاباشی دیتے ہوئے لکھا کہ افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں ہیں بلکہ آپ بوم بوم ہیں۔
You are not chacha for me @IftiAhmed221 you are boom boom but I wish that you had finished the match and make yourselves a memorable inning. Overall well played, it was good cricket over all, the fans enjoyed. Well done @TheRealPCB and thank you for coming @BLACKCAPS to ??
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 17, 2023
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میری خواہش تھی کہ آپ میچ کو جیت کے ساتھ ختم کرکے اپنی اس اننگز کو ایک یادگار اننگز بناتے لیکن مجموعی طور پر پوری ٹیم نے اچھا کھیلا اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی، شائقین نے بھی کل کے میچ سے خوب لطف اٹھایا۔
شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کاوش کو بھی سراہا اور ساتھ ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے پاکستان آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago









